لاہور میں 10نئے تھانےبنیں گے،سمری آئی جی کو ارسال

Dec 19, 2023 | 18:04 PM

ایک نیوز :لاہور کی بڑھتی آبادی،نئی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے باعث لاہور میں 10نئےتھانےبنیں گے۔سمری آئی جی کو بھجوادی گئی۔

ڈی آئی جی آپریشنز  نے ماڈل ٹاؤن، کینٹ ڈویژن، صدر  ڈویژن اور سٹی ڈویژن میں نئے تھانے بنانے کی سمری آئی جی پنجاب کو بھجوائی۔

 ڈی آئی جی آپریشنز کی سمری کے مطابق نشترکالونی کے علاقے میں تھانہ ڈیفنس ڈی،تھانہ سبزی منڈی،رائے ونڈ کے علاقے میں تھانہ جیا بگا،کاہنہ میں پولیس سٹیشن صوئے آصل،ہلوکی،شاہدرہ میں پولیس سٹیشن بیگم کوٹ،چوہنگ میں شیرشاہ پولیس سٹیشن،کوٹ لکھپت میں پولیس سٹیشن راکھ چندرا،باغبانپورہ میں پولیس سٹیشن راناشاہد شہید،فیکٹری ایریا،نشترکالونی میں پولیس سٹیشن پنجاب یوسائٹی بنایاجائے گا۔

مزیدخبریں