ایک نیوز : پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے ملک آصف مظہر راں نے پارٹی چھوڑ دی ۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملک آصف مظہر راں کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کررہا ہوں پاکستان پیپلز پارٹی نے پاکستان کی بات کی ہے۔ اور یہ جماعت ہی ملک کو آگے لے کر جاسکتی ہے۔ انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کو نوجوان قیادت قراردیا۔
اس موقع پر خطا ب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کسانوں اور مزدوروں کے حقوق کیلئے پیپلز پارٹی مشعل راہ ہے۔ہم الیکشن کے لیے مکمل تیار ہیں۔ یوسہم عوام کے پاس جائیں گے اور عوام بھی ہمارا خیرمقدم کرے گی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ واصف راں علی موسیٰ گیلانی کے حلقے سے ایم پی اے کا الیکشن لڑیں گے۔
یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ملک واصف راں کو پیپلز پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں ۔ یوپیپلز پارٹی ایک جہدوجہد کو نام ہے۔ جس نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالا۔ میاں نواز شریف اور بی بی شہید کے درمیان میثاقِ جمہوریت کا معاہدہ ہوا۔ صدر آصف زرداری نے صدر بن کر تمام اختیارات پارلیمنٹ کو منتقل کر دیے۔