الیکشن کمیشن کا احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کا حکم

Dec 19, 2023 | 16:18 PM

ایک نیوز: نگران وفاقی وزراء کے عام انتخابات پر اثرانداز ہونے کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ 

الیکشن کمیشن نے احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیدیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ احد چیمہ انتخابات پر اثرانداز ہوسکتے ہیں۔ جبکہ فواد حسن فواد کے حوالے سے ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ 

بتایا گیا ہے کہ 21 دسمبر کو الیکشن کمیشن دوبارہ درخواست پر سماعت کرے گا اور فواد حسن فواد سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔ 

مزیدخبریں