اقتدار خفیہ نہیں عوامی طاقت سے منتقل ہونا چاہئیے ، حافظ سعد رضوی

saad rizvi
کیپشن: saad rizvi
سورس: google

 ایک نیوز : تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد رضوی نے کہا ہے کہ اقتدار کسی خفیہ نہیں عوامی ووٹ کی طاقت سے منتقل ہونا چاہیے۔لاڈلوں کی سیاست کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے۔

 میڈیا سے اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فری اینڈ فیئر الیکشن ہی ملکی ترقی کا ضامن ہے۔قوم کو مہنگائی،بے روزگاری، معاشی بدحالی میں دھکیلنے والوں کوبار بار قوم پر مسلط کیا جارہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کا شمار دنیا کی ترقی یافتہ معیشتوں میں دیکھنا چاہتے ہیں۔تشدد کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔ اپنے آئینی اور جمہوری حق کےلیے آخری حد تک جائیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا قیام دنیا میں ناجائز وجود کی حیثیت کے مترادف ہےپوری دنیا مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے۔

 ان کاکہنا تھاکہ غیر آئینی اقدامات کی کسی صورت حمایت نہیں کی جاسکتی۔لاڈلوں کی سیاست کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے۔عوامی رائے کا احترام سب پر لازم و ملزوم ہونا چاہیے جبکہ صاف شفاف اور منصفانہ الیکشن الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے۔