ٹی ٹوئنٹی سیریز: دورہ نیوزی لینڈ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا

ٹی ٹوئنٹی سیریز: دورہ نیوزی لینڈ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا
کیپشن: T20 series: Pakistan cricket team announced for New Zealand tour

ایک نیوز: پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی۔ جہاں وہ 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔ اس حوالے سے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے 17 رکنی پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی ہوں گے۔ اس کے علاوہ عامر جمال، عباس آفریدی، ابرار احمد اعظم خان کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔ 

بابراعظم فخرزمان، حارث رؤف، حسیب اللہ، افتخار احمد اور محمد نواز کے نام بھی 17 رکنی اسکواڈ میں شامل ہیں۔ 

وکٹ کیپر محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، اسامہ میر اور زمان خان کو بھی ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔