چین میں زلزلے پر صدرمملکت، اسپیکر قومی اسمبلی اور دیگر کا اظہار افسوس

Dec 19, 2023 | 13:49 PM

ایک نیوز: چین میں گزشتہ روز آنے والے ہولناک زلزلے پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف سمیت دیگر نے اظہار افسوس کیا ہے۔

صدرمملکت کا چین میں زلزلے پر اظہار افسوس:

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چین میں زلزلے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ پاکستانی حکومت اور عوام سوگوار خاندانوں، چینی عوام اور قیادت کے ساتھ  دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ ہم اپنے چینی بھائیوں اور بہنوں کے دکھ  میں برابر کے شریک ہیں اور ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ 

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا اظہار افسوس:

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے چین کے صوبہ گانسو اور چنگھائی میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اسپیکر نے زلزلے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے۔ 

اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کی عوام دکھ کی اس مشکل گھڑی میں چینی عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ اسپیکر نے زلزلے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی اور متاثرہ خاندانوں کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان ایک دوسرے کے مشکل وقت کے ساتھی ہیں۔ پاکستان خود بھی زلزلے کی ہولناکیوں سے گزر چکا ہے۔ اس لیے پاکستان کی عوام چینی عوام کی زلزلے سے پیش آنے والی مشکلات سے آگاہ ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا اظہار افسوس: 

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے چین میں زلزلے پر اظہار افسوس کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے انسانی جانوں کے نقصان پر چین کی حکومت اور عوام سے ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ان افسوسناک لمحوں میں پاکستان کے عوام اپنے عظیم دوست چین کے ساتھ ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔

مزیدخبریں