پنجاب کی قیادت اختلافات بھلا کر انتخابات پر توجہ دے، بلاول بھٹو

Dec 19, 2023 | 13:39 PM

ایک نیوز: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب کی قیادت کو ہدایت کی ہے کہ وہ اختلافات بھلا کر انتخابات پر توجہ دے۔

پاکستان پیپلز پارٹی نے انتخابی سرگرمیوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے لاہور اور پنجاب کی قیادت کو انتخابی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو آج پارلیمانی اجلاس کی قیادت کریں گے، اجلاس لاہور، فیصل آباد اور ساہیوال ڈویژن کا ہوگا۔ اجلاس میں تینوں ڈویژنز میں پارٹی امیدواروں پر مشاورت کی جائے گی۔

پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے ہدایت کی ہے کہ پنجاب کی قیادت اختلافات بھلا کرانتخابات پر توجہ دیں۔ انہوں نے پنجاب اور لاہور کی تنظیموں کو کارکردگی بہتر کرنے کی ہدایت بھی کی۔

مزیدخبریں