پنجاب حکومت کا یواےای کو ہائی پروٹین چارہ برآمد کرنے کا فیصلہ

Dec 19, 2023 | 12:06 PM

ایک نیوز: پنجاب سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو ہائی پروٹین چارہ برآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت ہونے والے خصوصی اجلاس میں ”الفا الفا“ چارے کی کاشت کے لیے فارمر کو بیج مہیا کرنے کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں محسن نقوی کو بریفنگ دی گئی کہ پنجاب میں ڈیزیز فری کمپارٹمنٹ کے قیام کے حوصلہ افزاء نتائج سامنے آرہے ہیں۔ مقامی فارمز کو ماڈل فارمنگ تکنیک کی طرف راغب کرنا ہوگا۔

اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہائی پروٹین چارے کی پیداوار بڑھانے کے لئے سرگودھا میں فوڈر ریسرچ سینٹر کو پوری طرح فنکشنل کیا جائے، بیف اور مٹن کی برآمد بڑھا نے کا بھرپور پوٹینشل استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے دورے پر ہائی پروٹین چارے کی ایکسپورٹ پر بات چیت کی گئی۔

مزیدخبریں