ایک نیوز: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل عمر ایوب کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
کیس کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے کی۔ عمر ایوب کی طرف سے وکیل سید علی بخاری ایڈوکیٹ پیش ہوئے۔
عدالتی احکامات پر پنجاب حکومت کی جانب سے بھی رپورٹ جمع کرادی گئی۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب میں عمر ایوب کیخلاف مختلف تھانوں میں چھ مقدمات درج ہیں۔ رپورٹ موصول ہونے پر عدالت نے عمر ایوب کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ تمام صوبوں سے رپورٹس آچکی ہیں ،مناسب آرڈر کریں گے۔ خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں بھی عمر ایوب کیخلاف ایک ایک مقدمہ درج ہے۔