ایک نیوز: تحریک انصاف کے ٹکٹوں کی تقیسم کے معاملے میں نئی پیشرفت سامنے آگئی۔ عمران خان نے نئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو اجازت کے بغیر کسی بھی امیدوار کو ٹکٹ نہ دینے سے انکار کردیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان نے بیرسٹر گوہر کو تمام درخواستیں بھی ملاقات میں ساتھ لانے کی ہدایت کردی۔ بتایا گیا ہے کہ زیادہ تر ٹکٹ وکلاء کو دینے کی خبروں کے بعد بانی چیئرمین نے یہ فیصلہ کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم پچاس فیصد ٹکٹ سابق امیدواروں اور پچاس فیصد نئے لوگوں اور وکلاء کو دینا چاہتے ہیں۔ تحریک انصاف کا ابھی تک مرکزی پارلیمانی بورڈ بھی فعال نہیں ہوسکا۔
سابق گورنر اور وکیل لطیف کھوسہ کو بھی ٹکٹ دینے کا فیصلہ بھی بانی چیئرمین کریں گے۔