دہشتگردوں نے بلوچستان میں رہنے والے ہر طبقے کو نشانہ بنایا، انوارالحق کاکڑ

دہشتگردوں نے بلوچستان میں رہنے والے ہر طبقے کو نشانہ بنایا، انوارالحق کاکڑ
کیپشن: Terrorists have targeted every class living in Balochistan, Anwar Haq Kakar

ویب ڈیسک: نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ  نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے بلوچستان میں رہنے والے ہر طبقے کو نشانہ بنایا۔

کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ہزارہ برادری کے ساتھ ہماری قربتیں پرانی ہیں، بلوچستان اور کوئٹہ میں ہزارہ برادری کی ایک پہچان ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہزارہ برادری میں بڑی تعداد شہداء کی ہے، دہشت گردوں کا مقابلہ ہم سب کو مل کر کرنا ہو گا۔

انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ بلوچستان کا اصل خزانہ یہاں کی تہذیب اور لوگ ہیں، آج کے دن کو ہزارہ کے شہداء کے نام کرتا ہوں۔

نگراں وزیرِ اعظم نے کہا کہ ہمارے دشمن ایک ہیں، ہمارے اندر تفریق نہیں ہونی چاہیے، ہم اکٹھے ہوں گے، ان کا مقابلہ کریں گے، اسٹریٹ لڑائی بھی کریں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ امن ہو گا تو ادب پیدا ہو گا، جنگ میں ادب پیدا نہیں ہو سکتا، امن ہو گا تو تہذیب پیدا ہو گی، سائنس کی ترویج ہو گی۔