9مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانتیں بحال کرنے کی درخواست خارج

Dec 19, 2023 | 11:10 AM

ویب ڈیسک: لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے چھ مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانتیں بحال کرانے کی درخواست خارج کردی۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی۔

شاہ محمود قریشی کی جانب سے عبوری ضمانتیں بحال کرنے کی استدعا کی گئی۔

تاہم، عدالت نے شاہ محمود قریشی کے وکیل کی عدم پیروی پر درخواست خارج کردی۔

مزیدخبریں