ویب ڈیسک: لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے چھ مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانتیں بحال کرانے کی درخواست خارج کردی۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی۔
شاہ محمود قریشی کی جانب سے عبوری ضمانتیں بحال کرنے کی استدعا کی گئی۔
تاہم، عدالت نے شاہ محمود قریشی کے وکیل کی عدم پیروی پر درخواست خارج کردی۔