شاہد خاقان عباسی کا آئندہ عام انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان

شاہد خاقان عباسی کا آئندہ عام انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان
کیپشن: Shahid Khaqan Abbasi's announcement of not participating in the upcoming general elections

ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ وہ الیکشن نہیں لڑیں گے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں شاہد خاقان عباسی کے خلاف دائر ایل این جی ریفرنس کی سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی۔

شاہد خاقان عباسی کے وکیل یاسر اعوان عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور بتایا کہ سپریم کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل لگی ہوئی، اس کے فیصلے تک سماعت ملتوی کی جائے۔

جس پر عدالت نے کیس کی سماعت 13 فروری 2024 تک ملتوی کردی۔

جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میں الیکشن نہیں لڑوں گا۔

انہوں نے کہا کہ آج اس کیس کو چار سال ہوگئے ہیں، پانچواں سال شروع ہوگیا۔ایک کیس پہلے بنا تھا وہ بھی ختم ہوگیا یہ بھی ختم ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 14سال میں ایک گواہ آیا ہے، اس نظام کے ساتھ آپ کا ملک نہیں چلےگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے سابقہ جج جاوید اقبال کو پتا نہیں تھا یہ کیس فضول تھا، جب بری ہوجائیں گے تو کہا جائے گا انصاف ہوگیا، اس ناانصافی کا حساب کون دے گا۔