پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ چھ ماہ میں پہلی بار سرپلس میں چلا گیا 

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ چھ ماہ میں پہلی بار سرپلس میں چلا گیا 
کیپشن: Pakistan's current account went into surplus for the first time in six months

ایک نیوز: پاکستان کا کرنٹ اکاوٴنٹ چھ ماہ میں پہلی بار سرپلس میں پہنچ گیا۔ کرنٹ اکاوٴنٹ خسارہ رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں 64 فیصد تک کم ہو گیا۔ چارماہ کے بعد نومبر پہلا مہینہ تھا جب کرنٹ اکاوٴنٹ سرپلس 9 ملین ڈالر رہا اور برآمدات 12 فیصد تک بڑھیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹائٹ مانیٹری اور مالیاتی پالیسی اور حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے سخت انتظامی اقدامات کے نتیجے میں مالی سال2024ء کے پہلے 5 ماہ میں کرنٹ اکاوٴنٹ بیلنس میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔ 

درست پالیسیوں کے نتیجے میں مالی سال2024ء میں جولائی تا نومبر میں کرنٹ اکاوٴنٹ کا خسارہ کم ہو کر 1.16بلین ڈالر رہ گیا جو کہ گزشتہ سال اس عرصے کے دوران 3.3 بلین ڈالر تھا۔ 2.1 بلین ڈالر،64 فیصد کی زبردست کمی دیکھنے کو ملی، چارماہ کے بعد نومبر وہ پہلا مہینہ ہے جس میں کرنٹ اکاوٴنٹ سرپلس 9 ملین ڈالر پر رہا۔ 

حوصلہ افزا خبر یہ ہے کہ نومبر 2023 میں برآمدات اور ترسیلات دونوں میں بہتری دکھائی دی، 3.36 بلین ڈالر پرپاکستان کی برآمدات 12 فیصد تک بڑھیں اور نومبر کے ماہ میں 2.25 بلین ڈالر کی ترسیلات 4 فیصد تک بڑھیں۔ 

حکومت نے درآمدات کو کامیابی سے سنبھالا جو نومبر 2023ء میں 6 فیصد کمی کے ساتھ 5.3 بلین ڈالر رہ گئیں۔ کرنٹ اکاوٴنٹ خسارے میں کمی پاکستان کی میکرواکنامکس سٹیبلیٹی کو اور تقویت دینے میں مدد گار ثابت ہو گی۔