اےاین ایف کی کارروائیاں، 56 کلو سے زائد منشیات برآمد، خاتون سمیت 4 ملزم گرفتار

Dec 19, 2023 | 09:52 AM

ایک نیوز: اے این ایف کی منشیات اسمگلنگ کیخلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز مختلف کارروائیوں میں 56 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کرکے خاتون سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان اے این ایف کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے 126 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد ہوئے۔ ملزم بذریعہ پرواز نمبر PK-183 دبئی کے لئے روانہ ہو رہا تھا۔ 

خیبر کے علاقے زخہ خیل سے 27.5 کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی۔ اسی طرح دالبندین کے علاقے سے 25 کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی۔ موٹروے اسلام آباد کے قریب مسافر بس میں دو ملزمان سے 2 کلو ہیروئن اور 500 گرام آئس برآمد کی گئی۔ 

میانوالی میں بس اسٹینڈ کے قریب ملزم سے 700 گرام آئس برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں