آسٹریلیا:خاتون کوہوٹل میں ہیئرڈرائراستعمال کرنامہنگاپڑگیا

Dec 19, 2023 | 08:55 AM

ویب ڈیسک:آسٹریلیامیں ایک ہوٹل انتظامیہ نےخاتون کوہیئرڈارئراستعمال کرنےپر1400آسٹریلوی ڈالرز (تقریباً 2 لاکھ 63 ہزار روپے) جرمانہ وصول کیا۔
تفصیلات کےمطابق غسل کے بعد خاتون نے ہیئر ڈارئر سے بال سُکھائے جس سے ہوٹل کا فائر الارم بج اُٹھا۔ فائیر فائٹر نے دروازے پر دستک دیکر خاتون کو خطرے سے آگاہ کیا اور فوراً کمرہ چھوڑنے کی ہدایت کی۔
نیویارک پوسٹ کے مطابق آسٹریلوی خاتون نووٹیل پرتھ لینگلے کے کنگز پارک میں منسٹری آف ساؤنڈ کنسرٹ دیکھنے کے لیے ہوٹل میں ٹھہری ہوئی تھیں۔
فائر فائٹر خاتون کو نکال کر خود کمرے میں داخل ہوا تو وہاں کچھ نہیں تھا۔ پوچھنے پر خاتون نے بتایا کہ وہ ہیئر ڈرائر استعمال کر رہی تھیں۔
تین دن کےبعدخاتون نےاپنےہوٹل کابل دیکھاتواس میں 1400 ڈالرز جرمانہ بھی شامل تھا جس کے متعلق ہوٹل نے بتایا کہ یہ فائر ڈپارٹمنٹ کے لیے کال آؤٹ فیس تھی۔

خاتون کےمطابق یہ چارج تو آسٹریلیا کے محکمہ فائر بریگیڈ کے چارجز سے بھی زیادہ ہے۔اسے کم کیا جائے لیکن ہوٹل انتظامیہ نے انکار کردیا جس کے بعد نہ تو فون کال اور نہ ہی ای میل کا جواب دیا۔
بعد ازاں سوشل میڈیا پر یہ بات وائرل ہونے کے بعد ہوٹل کے ایک منیجرنے خاتون کو اضافی چارج واپس کر دیا۔

مزیدخبریں