معمولی سی قیمت میں خریداگیاگلدان کروڑوں میں نیلام

معمولی سی قیمت میں خریداگیاگلدان کروڑوں میں نیلام
کیپشن: A vase bought for a small price is auctioned for crores

ویب ڈیسک:امریکی خاتون نےایک گلدان11سوروپےکاخریدکر3کروڑروپےمیں فروخت کردیا۔
تفصیلات کےمطابق جب آپ کوئی چیزمعمولی سی قیمت میں خریدیں تونیلام کےوقت آپ کی سوچ سےبھی زیادہ قیمت میں فروخت ہوتوآپ کوکیسالگےگا۔
ایسا حیرت انگیز واقعہ امریکا میں ایک خاتون کے ساتھ پیش آیا۔
امریکی ریاست ورجینیا کی جیسیکا وینیٹ نامی خاتون نےکاؤنٹی کی دکان سے 4 ڈالرز کا گلاس سے بنا گلدان خریدا تھا۔
ایک انٹرویودیتےہوئےخاتون کاکہناتھاکہ انہیں لگا تھا کہ اس گلدان کی اصل قیمت زیادہ ہوگی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ’’مجھے لگا تھا کہ اس کی قیمت ایک سے 2 ہزار ڈالرز ہوسکتی ہے مگر مجھے تھوڑی تحقیق کے بعد معلوم ہوا کہ یہ کتنا مہنگا گلدان ہے‘‘۔
 جیسیکا وینیٹ نے اس گلدان کے نیچے M لکھا دیکھا تو انہیں شک ہوا کہ یہ اٹلی کے ایک جزیرے Murano میں بنا ہوگا۔
یہ جزیرہ شیشے کی اشیا کی تیاری کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔اس کو دیکھ کر انہوں نے اس گلدان کو خرید لیا اور پھر انٹرنیٹ پر اس کے بارے میں سرچ کیا۔
انٹرنیٹ پر انہیں لوگوں نے بتایا کہ یہ گلدان معروف اطالوی آرکیٹیکٹ کارلو اسکارپا کے کام سے ملتا جلتا ہے۔
پھرخاتون نےگلدان کی تصویر ایک نیلام گھر کو بھیجی، جس کے صدر رچرڈ رائٹ نے جیسیکا ونسینٹ سے فوری رابطہ کیا۔
رچرڈ رائٹ نے بتایا کہ ’’جیسے ہی میں نے گلدان کی تصاویر دیکھیں تو مجھے بہت اچھا محسوس ہو‘‘۔
اس نیلام گھر نے دریافت کیا کہ یہ گلدان 1940 کی دہائی میں کارلو اسکارپا کی تیار کردہ Pennellate سیریز کا حصہ ہے۔
اس دریافت کے بعد یہ گلدان یورپ کے ایک گمنام فرد نے ایک لاکھ7 ہزار 100 ڈالرز (3 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) میں خرید لیا۔