شاداب خان انجری کاشکار،دورہ نیوزی لینڈسےآؤٹ

شاداب خان انجری کاشکار،دورہ نیوزی لینڈسےآؤٹ
کیپشن: Shadab Khan injured Kashkar, out of New Zealand tour

ویب ڈیسک:پاکستان ٹیم کےآل راؤنڈرشاداب خان پاؤں کی انجری کاشکارہوگئےجس کی وجہ سےقومی کھلاڑی دورہ نیوزی لینڈسےآؤٹ ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق شاداب خان 3 دسمبر کو یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی پر سیالکوٹ کے خلاف کھیلتے ہوئےنیشنل ٹی20 میچ میں فیلڈنگ کے دوران پاؤں مڑ نےکےباعث زخمی ہوگئےتھے جس کے بعد انہیں پیٹھ پر بٹھاکر گراؤنڈ سے باہر لے جانے کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔
اس وجہ سےپاکستان کرکٹ بورڈ ناراض بھی ہوا کہ زخمی کھلاڑی کو اسٹریچر کے بجائے ساتھی کرکٹر کندھے پر کیوں لے کر گئے؟ جب کہ تمام میڈیکل سہولتیں موجود تھیں۔ 
واضح رہےکہ پاکستان ٹیم جنوری2024 میں نیوزی لینڈ میں5 ٹی20 میچ کھیلے گی اور پہلا میچ12 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔