حمزہ علی عباسی کی شوبزانڈسٹری میں واپسی

حمزہ علی عباسی کی شوبزانڈسٹری میں واپسی
کیپشن: Hamza Ali Abbasi's return to showbiz industry

ویب ڈیسک:ڈرامہ سیریل”جان جہاں“سےمعروف اداکارحمزہ علی عباسی کی انڈسٹری میں واپسی ہورہی ہے۔
تفصیلات کےمطابق حمزہ علی عباسی متعدد ڈراموں اور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں، 2019میں انہوں نےشوبزانڈسٹری چھوڑنےکااعلان کیاتھا۔
حمزہ علی عباسی کانیاڈرامہ 22دسمبرٹی وی پرنشرکیاجائےگااورطویل عرصےکےبعداداکارکی انڈسٹری میں واپسی ہوئی ہے۔
ڈرامے کو ردا بلال نے لکھا اور قاسم علی مرید نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ اسے ثمینہ ہمایوں سعید اور ثنا شاہنواز نے پروڈیوس کیا ہے۔
تاہم آخری بارحمزہ علی عباسی نے بلال لاشاری کی بلاک بسٹر فلم”دی لیجنڈ آف مولا جٹ“ میں نوری نت کے مشہور کردار کیاتھااس کےبعدسےوہ انڈسٹری دورتھے۔