”ڈنکی“کیرئیرکی بہترین فلم ہے،شاہ رخ خان

”ڈنکی“کیرئیرکی بہترین فلم ہے،شاہ رخ خان
کیپشن: "Dinky" is the best film of Shah Rukh Khan's career

ویب ڈیسک:بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے”ڈنکی“کوکیرئیرکی بہترین فلم قراردےدیا۔
تفصیلات کےمطابق رواں سال شاہ رخ خان پرخاصامہربان رہاہےاس سال میں بالی ووڈکنگ کی دوفلموں نےکافی بزنس کیاہے”پٹھان“اور”جوان“ٹاپ ٹین میں شامل ہوگئی ہےاب فلمی ماہرین کےمطابق ”ڈنکی“بھی بزنس کےتمام ریکارڈتوڑےگئی۔
فلم کی تشہیرکیلئےدبئی کےڈیرہ سٹی سینٹرمیں ایک بڑاایونٹ سجایاگیاجہاں اداکارکےمداحوں کی بڑی تعدادموجودتھی اوروہاں شاہ رخ خان نےاپنی پرفارمنس بھی دی۔
اس موقع پر شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹر راج کمار ہیرانی نے اداکار کے کیریئر کی بہترین فلم بنائی ہے اور ہیرانی سر نے بھی ایسی فلم پہلے نہیں بنائی۔
اداکار نے بتایا کہ جب انہوں نے فلم کو مکمل کرکے اسے دیکھا تو یوں لگا جیسے راجو سر نے محبت کی ایک ایسی کہانی بنادی ہے جو زمانوں پر محیط ہے۔
اداکار کا کہنا تھا راج کمار ہیرانی ٹریلر اور ٹیزر کے ذریعے اپنی فلم کو سامنے نہیں لاتے ہیں اور فلم میں ایسے مناظر ہیں جو دنگ کردینے والے ہیں۔
’ڈنکی‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ تاپسی پنوں، بومن ایرانی، وکی کوشل، وکرم کوچھر اور انیل گروور جسے بہترین اداکار موجود ہیں۔
فلم ایک کامیڈی ڈراما ہے جس میں غیرقانونی طور پر بیرون ملک جانے والے لوگوں کے مسائل کو موضوع بنایا گیا ہے اور اسے21 دسمبر کو پوری دنیا میں ریلیز کیا جائے گا۔