ویب ڈیسک:غزہ پرزمینی حملےمیں اسرائیلی فوج کانقصان بڑھنےلگا،افسرسمیت مزیدپانچ فوجی ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق7اکتوبرسےمظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی دہشتگردی کاسلسلہ جاری ہےجس میں ہزاروں افرادشہیدہوچکےہیں جن میں زیادہ تعدادخواتین اورمعصوم بچوں کی ہےاسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کی وجہ سےغزہ کھنڈرمیں بدل گیاہے۔اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے27اکتوبرکےبعدسےزمینی آپریشن کیاجارہاہےجواب تک جاری ہے۔
غزہ میں اسرائیلی فوج کومجاہدین کی جانب سےشدیدمزاحمت کاسامناہےاوراب مالی نقصان کےعلاوہ جانی نقصان بھی ہورہاہے۔غزہ میں زمینی آپریشن کےدوران اسرائیلی فوج نےمزیدپانچ فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
اسرائیلی افواج کے مطابق17 دسمبر اتوار کو غزہ میں زمینی آپریشن میں افسر سمیت 4 فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ14 دسمبر کو زخمی ہونے والا فوجی بھی مرگیا۔
اسرائیلی حکام نے بتایاکہ غزہ کے زمینی آپریشن میں مرنے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد127 تک پہنچ گئی۔
دوسری جانب مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے17 دسمبر کو اسرائیلی فوجی گاڑی پر حملے کی ویڈیو جاری کی ہے۔
ویڈیو میں فوجی گاڑی کو مکمل تباہ ہوتے اور اسرائیلی فوجیوں کو جھلسی ہوئی حالت میں بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اُدھر مغربی طاقتوں کی ایما پر اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری ہے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق آج غزہ اسرائیلی بمباری میں151 فلسطینی شہید ہوئے۔
فلسطینی حکام نے بتایاکہ7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 19 ہزار453 ہوگئی جبکہ زخمیوں کی تعداد52 ہزار286 ہے۔