تیزرفتارڈمپرنےموٹرسائیکل سواروں کوکچل دیا،2جاں بحق،1زخمی

شیخوپورہ:تیزرفتارڈمپرنےموٹرسائیکل سواروں کوکچل دیا،2جاں بحق،1زخمی
کیپشن: Sheikhupura: Motorcyclist hit by speeder, 2 killed, 1 injured

ایک نیوز:شیخوپورہ میں تیزرفتارڈمپرنےموٹرسائیکل سواروں کوکچل دیاحادثےمیں میاں بیوی جاں بحق اورایک خاتون زخمی ہوگئی۔
تفصیلات کےمطابق شیخوپورہ میں لاہور سرگودھا روڈ پر تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو کچل دیا۔حادثےمیں دو افرادجاں بحق اورایک خاتون زخمی ہوگئی۔
ریسکیوذرائع کےمطابق حادثےمیں میاں بیوی موقع پرہی جاں بحق ہوگئےاورایک خاتون زخمی بھی ہوئی،حادثےکی اطلاع ملتےہی ریسکیوٹیمیں جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورامدادی کارروائیاں کرتےہوئے،لاشوں اورزخمی کوڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیاگیا۔
ریسکیوذرائع کےمطابق حادثےمیں جاں بحق ہونےوالےمیاں بیوی کی شناخت53سالہ یونس اور45سالہ سلمہ بی بی کےنام سےہوئی ہے،تاہم زخمی ہونےوالی خاتون کی شناخت ابھی نہیں ہوئی۔