ویب ڈیسک: تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ جو عمر رسیدہ بالغ افراد چاکلیٹ سپلیمنٹس لیتے ہیں، ان میں علمی صلاحیت بہتر ہوتی ہے۔
کلینکل ٹرائل میں عمر رسیدہ بالغ افراد کے گروپ کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا جس میں ایک کی خوراک کا معیار کم تر تھا۔ دونوں گروپس نے دو سال تک چاکلیٹ سپلیمنٹس استعمال کیے۔
بہتر علمی صلاحیت کے جو نتائج پائے گئے، وہ ان لوگوں میں پائے گئے جن میں خوراک کا معیار دیگر شرکا کے مقابلے میں کم تر تھا۔ وہ شرکا جن کی خوراک کا معیار شروع سے ہی اچھا تھا، ان کی علمی صلاحیت میں کوئی تغیر نہیں دیکھا گیا۔
امریکا میں بوسٹن کے میساچوسٹس جنرل ہسپتال کے شعبہ نفسیات سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر شیراگ ویاس نے کہا کہ نتائج ظاہر کرتے ہیں جن عمر رسیدہ افراد کی خوراک ٹھیک نہیں ان میں چاکلیٹ سپلیمنٹس علمی فعالیت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔
چاکلیٹ سپلیمنٹس عمررسیدہ افراد کی علمی صلاحیت میں معاون قرار
Dec 19, 2023 | 00:10 AM