ایک نیوز نیوز:گوگل دنیا کا مقبول ترین انٹرنیٹ سرچ انجن ہے جس پر ہر سیکنڈ 99 ہزار سے زیادہ جبکہ دن بھر میں 9 ارب کے قریب سرچز کی جاتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مگر فیفا ورلڈکپ 2022 کے فائنل نے گوگل کی تاریخ کے تمام انٹرنیٹ سرچیز کے ریکارڈز توڑ دیے۔یہ انکشاف گوگل کے سی ای او سندر پچائی نے ایک ٹوئٹ میں کیا۔ ارجنٹینا اور فرانس کے درمیان کھیلے جانے والے فائنل گوگل سرچ کی تاریخ میں سب سے زیادہ ٹریفک والا دن ثابت ہوا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 25 سال کے دوران سب سے زیادہ ٹریفک 18 دسمبر کو ریکارڈ کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ پوری دنیا انٹرنیٹ پر بس ایک ہی چیز کو سرچ کررہی ہے۔گوگل کے سی ای او نے ورلڈکپ فائنل کو عظیم ترین مقابلوں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے ارجنٹینا اور فرانس دونوں کو سراہا۔