ایک نیوز نیوز :پی ڈی ایم نے وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی،اسپیکر پنجاب اسمبلی اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی ۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک جمع کرادی گئی ۔ن لیگ کے میاں مرغوب، خلیل طاہر سندھو ،خواجہ عمران نذیر نے تحریک عدم اعتماد جمع کرائی،تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے بعد میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئےخواجہ عمران نذیر نے اس حوالے سے بتایا کہ وزیراعلیٰ ، سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی ہے ،جو کچھ ہو گا دن میں ہو گا ، رات کے اندھیرے میں کچھ نہیں ہو گا ،پنجاب کے عوام کے لیے اچھا سرپرائز دیں گے ،تحریک عدم اعتماد کو سیکرٹری پنجاب اسمبلی نے وصول کر لی ہے ،قانون کے مطابق سیکرٹری اسمبلی عدم اعتماد وصول کرنے سے ا نکار نہیں کر سکتا۔
پرویز الہی کے خلاف تحریک عدم جمع کروانے کے بعد اپوزیشن کی ہنگامی پریس کانفرنس#pnnnews #punjabassembly #pervezelhai #noconfidencemotion@pmln_org @MediaCellPPP pic.twitter.com/ZH96grGDCM
— AIK News News (@pnnnewspk) December 19, 2022
پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ نے کہاکہ ہم نے وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی ہے ،ہم پارلیمان کو بچانے اور پارلیمان کی بالادستی کی جدوجہد کر رہے ہیں ، ہمارے پاس نمبرز پورے ہیں ،186 نمبرز حکومت کو دکھانے پڑیں گے ، آصف زرداری ممکنات کے کھلاڑی ہیں وہ جسے چاہیں گے اگلا وزیر آئے گا ۔
اس حوالے سے رانا ثنا اللہ نے اسمبلیاں توڑنا غیر آئینی اور غیر قانونی ہے ، گورنر نے وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے ایڈوائس بھیجی ہے ۔ پرویز الٰہی اگر اسمبلی توڑنا چاہتے ہیں تو پہلے اعتماد کا ووٹ لیں ۔عدم اعتماد جمع نہ کراتے تو کل ہم سے سوال ہوتا کہ آپ نے قانو نی اختیار کیوں نہیں کیا ؟اس سے قبل سابق صدر آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو وزیراعلی پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کی ہدایت دی تھی ۔