فیفاورلڈ کپ،فرانس کے امباپے نے اہم اعزاز حاصل کرلیا

فیفاورلڈ کپ،فرانس کے امباپے نے اہم اعزاز حاصل کرلیا
کیپشن: FIFA World Cup, Mbappe of France won the important honor

 ایک نیوز نیوز:فرانس کی فٹبال ٹیم کے کپتان  امباپے ایک ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ  8 گول کا ریکارڈ برابر کرنے میں کامیاب رہے۔

 تفصیلات کے مطابق فرانس کے اسٹار فٹبالر  امباپے نے 56 سال بعد کسی ورلڈ کپ فائنل میں ہیٹ ٹرک کا اعزاز حاصل کرلیا۔گزشتہ روز فٹبال ورلڈکپ 2022 کے فائنل میں ارجنٹینا نے دفاعی چیمپئن فرانس کو شکست دے کر یورپ کی 16 سالہ اجارہ داری ختم کرتے ہوئے تیسری بار ورلڈکپ جیتا۔میچ کا فیصلہ پینالٹی ککس پر ہوا اور ارجنٹینا نے 2-4 سے کامیابی حاصل کی۔میچ میں فرانس کے فٹبالر امباپے نے ہیٹ ٹرک کی اور 56 سال بعد کسی ورلڈ کپ فائنل میں ہیٹ ٹرک کا اعزاز حاصل کیا۔

اس کے علاوہ امباپے ایک ورلڈ کپ میں سب سے زيادہ 8 گول کا ریکارڈ برابر کرنے میں کامیاب رہے۔ٹیم کی ہار  پر گولڈن بوٹ ایوارڈ بھی امباپے کے چہرے پر خوشی نہ لاسکا، ہونٹوں پر مسکراہٹ نہ آسکی، فرانس کے صدرنے بھی اسٹیڈیم میں آکر امباپے کا حوصلہ بڑھایا لیکن وہ ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں اداس رہے۔