ایک نیوز نیوز:وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ کاکہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ میں ہونے والے دہشت گردی کےواقعات ملکی امن کیلئے انتہائی تشویشناک ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں خودکش دھماکے میں پاک فوج کے جوان سمیت 3افراد شہید ہوئے۔وزیرداخلہ کانائیک عابداوردوشہریوں کی شہادت پر گہرے دکھ اورغم کااظہار،لواحقین سے اظہارتعزیت کیا۔وزیرداخلہ راناثنااللہ کاکہنا تھا کہ دہشتگرداپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔اللہ تعالی دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والوں کے درجات بلند کرے۔انکے لواحقین کو صبر جمیل عطاکرے۔