چیئرمین پی ٹی اے کو توسیع نہ دینے کا فیصلہ 

 چیئرمین پی ٹی اے کو توسیع نہ دینے کا فیصلہ 
کیپشن: Decision not to extend Chairman PTA

ایک نیوز نیوز:کابینہ ڈویژن نے نئے چیئرمین پی ٹی اے کی تعیناتی کیلئے اشتہار جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے چیئرمین پی ٹی اے عامر عظیم باجوہ کو توسیع دینے کی سمری مسترد کردی۔کابینہ ڈویژن نے نئے چیئرمین پی ٹی اے کی تعیناتی کیلئے اشتہار جاری کردیا۔چیئرمین پی ٹی اے عامر عظیم باجوہ 2 جنوری کو ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔عامر عظیم باجوہ کی تعیناتی 2018 میں 4 سال کیلئے کی گئی تھی۔چیئرمین پی ٹی اے کو مزید توسیع دینے کی سمری حکومت کو بھیجی گئی تھی۔نئے چیئرمین پی ٹی اے کیلئے 15 یوم میں درخواستیں طلب کی ہیں ۔عامر عظیم باجوہ چیئرمین کیلئے دوبارہ درخواست بھی نہیں دے سکیں گے۔عامر عظیم باجوہ کی عمر 60 سال سے زائد ہے۔اشتہار میں نئے چیئرمین پی ٹی اے کیلئے عمر کی بالائی حد 57 سال مقرر کی گئی۔