آصف زرداری سے چودھری سالک کی ملاقات، شجاعت کا  پیغام پہنچایا

آصف زرداری سے چودھری سالک کی ملاقات، شجاعت کا  پیغام پہنچایا
کیپشن: Chaudhry Salik's meeting with Asif Zardari conveyed a message of courage

ایک نیوز نیوز:سابق صدر آصف زرداری سے سالک حسین کی ملاقات 45منٹ جاری رہی  ۔زرداری نے چودھری شجاعت کی معاملہ فہمی کی تعریف کی۔
تفصیلات کے مطابق  پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے سالک حسین نے ملاقات کی اور چوہدری شجاعت کا خصوصی پیغام پہنچایا۔وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے بلاول ہاؤس لاہور میں ملاقات کی جس میں حالیہ سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سالک حسین کی سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات تقریباً 45 منٹ جاری رہی جس میں سالک حسین نے اپنے والد چوہدری شجاعت حسین کا  خصوصی پیغام آصف علی زرداری کو پہنچایا۔

 سابق صدر آصف زرداری نے سالک حسین سے چوہدری شجاعت کی سیاسی معاملہ فہمی کی تعریف کی۔