ایک نیوز نیوز: پی ٹی آئی قیادت نے تمام سینیٹرز کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے حوالے سے آگاہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کا کوئی بھی سینیٹر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شریک نہیں ہوگا۔ پی ٹی آئی کی قیادت نے تمام سینیٹرز کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے حوالے سے آگاہ کردیا ہے۔وفاقی حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 20 دسمبر کو بلانے کا فیصلہ کیا تھا۔حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں عمران خان کی اسمبلیاں تحلیل کے فیصلے کے بعد حکمت عملی بنائی جائے گی۔