ایک نیوز نیوز: سہہ روزہ برائیڈل کیٹیور فیشن ویک اختتام پذیر ہوگیا، تیسرے اور آخری روز شو اسٹاپرز نے رنگ برنگ ملبوسات میں ریمپ پر واک کی۔
تفصیلات کے مطابق برائیڈل کیٹیور ویک کے تیسرے دن کے پہلے شو کا آغاز شمشہ ہاشوانی کے خوبصورت مجموعے ”جان ادا“ سے ہوا‘۔ بعد ازاں احسن‘ز مینز وئیر اور شیبا کپاڈیہ، ہمایوں عالمگیر اور معروف ڈیزائنر رضوان بیگ کے ملبوسات کی نمائش کی گئی۔معروف شخصیات کو بطور شو اسٹاپرپیش کیا گیا، صدف کنول اور شہروز سبزواری نی شمسہ ہاشوانی کیلئے ریمپ پر واک کی جبکہ شیبا کپاڈیہ نے اپنے شواسٹاپر کیلئے رابعہ بٹ کا انتخاب کیا۔