ایک نیوز نیوز :بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور ڈانسر نورا فتیحی نے فیفا ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں اپنی لائیو پرفارمنس سے شائقین کے دل جیت لیے۔نورا فتیحی نے عرب سے تعلق رکھنے والی نامور گلوکاراؤں بلقیس، رحمہ ریاض اور منال کے ساتھ مل کر اپنے گانے ’لائٹ اپ دی اسکائے‘ پر لائیو پرفارمنس دی۔
نورا فتیحی لائیو پرفارمنس میں سیاہ رنگ کے فرل والے ٹاپ اور ٹائٹس پہنے بہت خوبصورت نظر آ رہی تھیں۔نورافتیحی کی پرفارمن سے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لئے ۔ایک صارف نے نورا فتیحی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ فیفا ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں نورا فتیحی کو پرفارم کرتے دیکھنا میری آنکھوں کے لیے سب سے دلکش منظر تھا۔
Nora Fatehi burns the stage at FIFA World Cup 2022 closing ceremony #NoraFatehi #FIFAWorldCup2022 #LionelMessi???? #FIFAWorldCupQatar2022 #FIFAWorldCup2022Final #FIFAWorldCupFinal2022 #ArgentinaVsFrance #ClosingCeremony pic.twitter.com/CMOyCytifv
— Free Press Journal (@fpjindia) December 19, 2022
ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ نورا فتیحی اور دیپیکا پڈوکون ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب کی جان تھیں، آپ مانیں یا نہ مانیں، ان کو دیکھ کر خوشی تو آپ کے بھی چہرے پر آئی تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز فیفا ورلڈ کپ کا فائنل تھا ،فرانس اور ارجنٹینا کے درمیان فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میچ سے قبل دوحہ میں شاندار اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے اداکاروں نے پرفارم کیا ۔