ایک نیوز نیوز:انگلینڈ کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے پاکستانی نژاد برطانوی نوجوان ریحان احمد ڈیبیو پر 5 وکٹ لینے والے دنیا کے کم عمر ترین بولر بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاک انگلینڈ ٹیسٹ کے دوران ریحان احمد نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔انگلینڈ کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے پاکستانی نژاد برطانوی نوجوان ریحان احمد ڈیبیو پر 5 وکٹ لینے والے دنیا کے کم عمر ترین بولر بن گئے۔ریحان احمد نے18 سال 126 دن کی عمر میں ڈیبیو پر پانچ وکٹ لیں، اس سے قبل یہ اعزاز آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کے پاس تھا۔
پیٹ کمنز نے 18 سال 193دن کی عمر میں ڈیبیو پر پانچ وکٹ حاصل کی تھیں اور پاکستان کے شاہد آفریدی نے 18 سال 235 دن کی عمر میں ڈیبیو پر 5 وکٹ لی تھیں۔
خیال رہے کہ ریحان احمد نے کراچی ٹیسٹ میں 48 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔لیگ اسپنر ریحان احمد انگلینڈ کے کم عمر ترین ٹیسٹ ڈییبو کرنے والے کھلاڑی بھی ہیں۔