ایک نیوز نیوز:علماء کرام اور قبائلی جرگہ افغان حکام سے پاک افغان بارڈرپرکشیدگی کم کرنے کیلئے مذاکرات کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحد پر کشیدگی کو کم کرنے کے لئے 16 رکنی علماء کرام اور قبائلی عمائدین پر مشتمل جرگہ افغانستان پہنچ گیا۔علماء کرام اور قبائلی عمائدین پر مشتمل جرگہ پاک افغان سرحد پر کشیدگی کم کرنے کے سلسلے میں افغان حکام سے مذاکرات اور بات چیت کریں گے۔خیال رہے کہ 15 دسمبر کو افغان فورسز کی گولہ باری سے چمن میں ایک شہری شہید اور 15 زخمی ہوگئے تھے۔
اس سے قبل گیارہ دسمبر کو بھی افغان فورسز کی پاکستان کے شہری علاقوں پر گولہ باری سے 7 افراد شہید اور 17 زخمی ہوگئے تھے۔