ایک نیوز نیوز:میرانشا ہ میں خودکش واقعے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی کی کارروائی شروع کردی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق میرانشاہ میں پاک فوج کی گاڑی کو نشانہ بنایاگیا۔ پاک فوج کاجوان33سالہ نائیک عابد شہید،2مقامی شہری بھی جان کی بازی ہار گئے۔ خودکش حملہ آور نے رکشہ سرکاری گاڑی سے ٹکرا کر خود کو دھماکے سے اُڑا دیا۔جس کے نتیجے میں پاک فوج کاجوان اور 2 مقامی افراد شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق نورک مرسی خیل سے ہے۔ جن کی شناخت سید اللہ اور غنی کیے نام سے ہوئی ہے۔واقعے کے بعد پولیس اور دیگر فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی کی کارروائی شروع کردی ہے۔