ایک نیوز نیوز: پاکستان میں توانائی کے سنگین بحران کے بعد شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ میں تیل اورگیس کے نئے ذخائردریافت ہوئے ہیں۔یہ ذخائر سندھ کے ضلع سانگھڑ میں دریافت ہوئے۔ دریافت ہونے والے ذخائر سے 2ہزار بیرل یومیہ تیل نکالاجائے گا جبکہ کنویں سے 31لاکھ کیوبک فٹ یومیہ گیس بھی نکالی جائے گی۔
واضح رہے کہ او جی ڈی سی ایل نے 26جون کو تیل اورگیس کی تلاش شروع کی تھی ۔