ایک نیوز نیوز :وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے صوبے کے 7اضلاع کو موٹروے سے منسلک کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدات اعلی سطح اجلاس میں ”سین“ پراجیکٹ کی منظوری دے دی گئی۔چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ 160ارب روپے کی لاگت سے“سین پراجیکٹ مختلف مراحل میں مکمل کیاجائے گا،اس پراجیکٹ سے پنجاب کے7اضلاع موٹروے سے منسلک ہو جائیں گے، جس سے 49فیصد اجناس پیدا کرنے والی منڈیاں، خوراک، زراعت او رمیٹل پراڈکٹ کے 3431انڈسٹریل یونٹس کو فروغ ملے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزیدکہا کہ پہلے مرحلے میں قصور بائی پاس تا لاہور رنگ روڈ ”سین“کوریڈور کو مکمل کیا جائے گا جبکہ وہاڑی انڈسٹریل اسٹیٹ کو ایگرو انڈسٹریل پارک میں تبدیل کیا جائے گا، پاکپتن میں ملٹی ماڈل فریٹ ٹرمینل قائم کیاجائے گا، بہاولنگر اور اوکاڑہ میں ایگرو انڈسٹریل پارکس قائم کئے جائیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اس پراجیکٹ سے لاکھوں کاشتکار، تاجر، صنعتکار اور سرمایہ کاروں کے لئے ترقی اور خوشحالی کا نیا باب کھلے گا۔
7اضلاع کو موٹروے سے منسلک کرنے کی منظوری
Dec 19, 2022 | 18:08 PM