ایک نیوز نیوز :پاکستان میں ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ نے دس دنوں کے لیے اپنا پروڈکشن پلانٹ مکمل طور پر بند کر دیا ۔
تفصلات کےمطابق پیر کو ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی نے سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف کمیشن کو ایک خط لکھا جس میں کہا گیا کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے متعارف کرائے گئے طریقہ کار کے تحت آٹو انڈسٹری کو بیرون ملک سے ’کمپلیٹلی ناک ڈاؤن‘ کٹس اور کاروں کی دیگر اشیاء درآمد کرنے کے لیے پیشگی اجازت لینے کے لیے گہا گیا تھا۔اجازت ملنے میں تاخیر کے سبب کمپنی کو کاریں بنانے کے لیے ضروری اشیاء درآمد کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
کمپنی نےخط میں مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں ان کی سپلائی چین بری طرح متاثر ہوئی جس کے سبب وہ کاروں کی پروکشن کا عمل جاری نہیں رکھ سکتے، اس تمام ترصورتحال کو مد نظررکھتے ہوئے کمپنی نے 20 دسمبر سے 30 دسمبر 2022 تک اپنا پروڈکشن پلانٹ مکمل طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔