ایک نیوز نیوز: تھائی لینڈ کی خلیج میں بحری جہاز ڈوبنے سے لاپتہ ہونے والے 31 سیلرز کی ہوائی اور سمندری تلاش جاری ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تھائی بحریہ ترجمان نے بتایا کہ جہاز ایچ ٹی این ایس سکھوتھائی خلیجِ تھائی لینڈ میں طوفان کی زد میں آ کر ساحل سے 20 ناٹیکل میلوں کے فاصلے پر ڈوب گیا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ تیز لہروں جہاز سے ٹکرائیں اور سمندر کا پانی جہاز میں داخل ہو گیا، جہاز کی بجلی بند ہونے سے انجن نے کام چھوڑ دیا، جس کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا۔
نیوی حکام نے تین بحری جہاز اور 2 ہیلی کاپٹرز کو فوری طور پر بنکاک کے جنوب میں واقع ریاست پراچوپ کھری خان میں لاپتہ سیلرز کی تلاش کے لیے بھیج دیا۔
ترجمان کے مطابق بحری جہاز پر سوار 106 میں 78 کو تلاش کر لیا گیا ہے جبکہ 31 سیلرز تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
2) HTMS Sukhothai sinks off Bang Saphan district in Prachuab Khiri Khan at 11.30pm. #BangkokPost #Thailand pic.twitter.com/aj7uN0rM1x
— Bangkok Post (@BangkokPostNews) December 19, 2022