پاک سوزوکی موٹر کمپنی کا ’’ ویگن آر‘‘ کی چھٹی کا فیصلہ

Dec 19, 2022 | 17:26 PM

  ایک نیوز نیوز: سوزوکی آلٹو کی مقبولیت اور فروخت میں اضافہ ۔۔۔ پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے ’’ ویگن آر‘‘ کی چھٹی کا فیصلہ کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق پاک سوزوکی موٹرکمپنی نے سوزوکی بولان ڈبے کے ساتھ ساتھ چھوٹی کار ’’ ویگن آر کو بھی لائن اپ سے ریٹائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

آٹوجرنل ڈاٹ پی کے  مطابق سوزوکی جاپان اس وقت اپنی چھوٹی کارویگن آر کی مکمل طرور پر ناکڈ ڈاؤن (CKD) کٹس نہیں بنا رہی جبکہ پاکستان میں پہلے ہی یہ دستیاب نہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اسے پاکستان سے بھی ختم کیاجارہا ہے۔

 رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ایس ایم سی کی پیرنٹ کمپنی بین الاقوامی بندش کے بعد ویگن آر کی مکمل طور پر ناکڈ ڈاؤن (CKD) کٹس نہیں بنا رہی ہے۔ بنیادی طور پر، پاکستان کے لیے کوئی CKD کٹس نہ ہونے کا مطلب یہ ہے کہ یہاں بھی اسے ختم کر دیا جائے۔ جبکہ سوزوکی بولان ڈبے کی جگہ پر 660 سی سی سوزوکی ایوری متعارف کرائی جارہی ہے تاہم ابھی تک سوزوکی ایوری کو مارکیٹ میں لانچ کرنے کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں ہوا۔

مزیدخبریں