پنجاب اسمبلی توڑنے کی دستخط شدہ ایڈوائس میرے پاس آگئی: عمران خان

Dec 19, 2022 | 17:22 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز نیوز:چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بڑا اعلان کیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے مجھے دستخط کرکے اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس دے دی ہے۔جمعہ کو ایڈوائس گورنر پنجاب کو بھیج دوں گا۔

سابق وزیراعظم عمران خان سے لاہور زمان پارک میں ارکان اسمبلی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ عمران خان نے ایک بار پھر ملاقات میں سنسنی خیز انکشافات کرڈالے ہیں۔

سابق وزیراعظم نے سابق آرمی چیف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے   میں سمجھتا ہوں کہ موجودہ حالات کے ذمہ دار جنرل باجوہ ہیں۔میری حکومت گرانے کے واحد ذمہ دار جنرل باجوہ ہیں۔نیب جنرل باجوہ کے کنٹرول میں تھا۔جنرل باجوہ نے میری مخالفت کے باوجود سب کو این آر او دیا۔امریکا ہماری حکومت گرانے کیلئے کتنا ذمہ داری ہے۔ اس لئے سائفر کی انکوائری چاہتا تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا پرویز الہیٰ ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔ مونس الہی نے بھی ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔جمعہ کو دما دم مست قلندر ہوگا۔

پرویز الہیٰ کے انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے عمران خان نے کہا پرویز الہیٰ دباؤ لے لیتے ہیں۔مسلم لیگ ق اور تحریک انصاف دو آزاد سیاسی جماعتیں ہیں ۔ ق لیگ کی جنرل باجوہ ے حوالے سے اپنی پالیسی ہے اور وہ ن لیگ سمیت کسی سے بھی مذاکرات کرسکتی ہے۔ 

مزیدخبریں