میسی کے ورلڈ کپ جیتنے کی 7سال پرانی پیشگوئی درست نکلی 

Dec 19, 2022 | 17:11 PM

ایک نیوز نیوز: ارجنٹینا نےفیفا فٹبال ورلڈکپ کے فائنل میں فرانس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر 36 سال بعد تیسری بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک ماہ تک جاری رہنے والے فیفاورلڈ کپ میں یہ کہنا بہت مشکل تھا کہ اختتام پر کونسی ٹیم ورلڈکپ ٹرافی جیتنے میں کامیاب ہوگی۔ مگر حیران کن طور پر ایک ٹوئٹر صارف نے ساڑھے 7 سال قبل ہی پیشگوئی کردی تھی کہ 18 دسمبر 2022 کو لیونل میسی فیفا ورلڈکپ ٹرافی اٹھائیں گے۔جی ہاں واقعی جوز میگوئیل پولانکو نامی ٹوئٹر صارف نے 20 مارچ 2015 کو یہ پیشگوئی کی تھی۔انہوں نے 20 مارچ 2015 کی ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ '18 دسمبر 2022 کو 34 سالہ لیو میسی ورلڈکپ جیت کر دنیا کے عظیم ترین کھلاڑی بن جائیں گے'۔

 پیشگوئی واقعی درست ثابت ہوئی بس ٹائٹل جیتنے کے موقع پر لیونل میسی کی عمر 34 کی بجائے 35 سال تھی۔قطر ورلڈکپ کے موقع پر یہ ٹوئٹر صارف بھی فائنل دیکھنے کے لیے پہنچے تھے۔فائنل سے قبل بھی انہوں نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ چھٹا فیفا ورلڈکپ فائنل ہے جو میں دیکھنے والا ہوں اور توقع ہے کہ اس بار کا فائنل سب سے بڑا ثابت ہوگا'۔خیال رہے کہ جوز میگوئیل پولانکو نے ارجنٹینا کی کامیابی کی پیشگوئی قطر میں ورلڈکپ کے شیڈول کے اجرا کی بعد کی تھی۔اس لیے انہیں پتا تھا کہ 2022 کا ورلڈکپ پہلا ایونٹ ہوگا جو موسم گرما کی بجائے سردیوں میں منعقد ہوگا۔

مزیدخبریں