ایک نیوز نیوز: روس میں برفباری کا 33 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
غیرمکی خبررساں ادارے کے مطابق روس کے دارالحکومت میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔ ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا، پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں اور راستے برف سے ڈھک گئے۔
شہر کے کچھ علاقوں میں 12 انچ برف ریکارڈ کی گئی۔
ماسکو میں اس سے قبل 1989 اور 1993 میں دسمبر کے وسط میں اس قدر برفباری ہوئی تھی۔
ماسکو سٹی اتھارٹیز کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ 19 ہزار افراد اور 12 ہزار 5 سو گاڑیاں برف کو ہٹانے کےلئے لگائی گئی ہیں۔
اتوار کو ہونے والی برف باری کے باعث ایئر پورٹ کو بند کر دیا گیا۔