ایک نیوز نیوز:سردیوں کی بارشوں کے لیے ابھی مزید انتظار کیجیے کیونکہ دسمبر کے آخری دس دن بھی بارشوں کا کوئی سلسلہ شروع ہونے کا امکان نہیں جبکہ جنوری اور فروری میں بھی معمول سے قدرے کم بارشوں کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس سال کے بقایا دنوں میں بھی پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔
اگر آپ کو بھی خزاں رسیدہ موسم کے گزرنے کے بعد اب جاڑے کا انتظار ہے تو پھر جان لیجیے کہ طویل انتظار کی گھڑیاں ابھی ختم ہونے کو نہیں اور کچھ دن مزید خشک موسم کے اثرات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر ظہیر الدین بابر کے مطابق رواں برس دسمبر غیر معمولی طور پر خشک جا رہا ہے اور ملک کے زیادہ تر حصوں میں کوئی خاطر خوا بارش نہیں ہو سکی، خاص طور پر ملک کے میدانی علاقوں میں موسم خشک ہے اور اب سردیوں کے باقی ماندہ مہینوں میں جنوری اور فروری رہ جاتے ہیں۔ان کے مطابق ’سردیوں کی باقاعدہ بارشیں اب جنوری 2023 میں برس سکیں گی جس کے بعد درجہ حرارت گرے گا اور سردی بڑھے گی۔‘