مسزورلڈ2022: 21 برس بعد تاج بھارتی حسینہ کے سر سج گیا

مسزورلڈ2022: 21 برس بعد تاج بھارتی حسینہ کے سر سج گیا
کیپشن: Miss World 2022: After 21 years, the crown was crowned on the head of Bharti Hasina

ایک نیوز نیوز: مسز ورلڈ 2022 کے سالانہ مقابلے میں بھارتی حسینہ نے تاج اپنے سر سجا لیا۔ بھارت کو 21 سال بعد یہ کامیابی ملی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شادی شدہ خواتین کا عالمی مقابلہ حُسن بھارت کی 32 سالہ سرگم کوشل کے نام رہا جنہوں نے اپنے مقابل 62 حسیناؤں کو شکست دی۔

انگریزی ادب میں ماسٹرز ڈگری رکھنے والی سرگم کوشل کا تعلق جموں وکشمیرسے ہے۔ سرگم کوشل کچھ عرصہ تدریسی فرائض بھی سرانجام دے چکی ہیں۔

سرگم نے بھارتی بحریہ کے افسر کے ساتھ 2018 میں زندگی کے نئے سفرکا آغاز کیا تھا۔

یہ ٹائٹل سرگم کے علاوہ بھارت کیلئے بھی انتہائی اہمیت کاحامل ہے کیونکہ 21 سال بعد ’مسزورلڈ‘ کا تاج پھر سے کسی بھارتی حسینہ کے سرسجا ہے۔

اس سے قبل سال 2001 میں ڈاکٹر ادیتی گوتریکر نے یہ اعزاز حاصل کیا تھا جو بڑے پردے پربھیجا فرائی، دے دھنا دھن اور اسمائل سمیت دیگر فلموں میں کام کرچکی ہیں۔

مسزورلڈ کے انتخاب کیلئے جیوری پینل میں سابق مسز ورلڈ ادیتی گوتریکر، بھارتی اداکارہ سوہا علی خان، اداکاروویک اوبرائے اورمحمد اظہر الدین بھی شامل تھے۔

مسزورلڈ کے مقابلوں کا انعقاد 1984 سے کیا جارہا ہے۔