ایک نیوز نیوز: بہاولنگر کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں نوجوان کو پسند کی شادی کرنا مہنگا پڑ گیا۔
پولیس کے مطابق بہاولنگرکے علاقےماڈل ٹاؤن میں نوجوان نے محبت کی شادی کرلی جس کے بعد دلہن کے بھائی نےگھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جس سےنوجوان دلہا موقع پر جاں بحق جبکہ دلہن شدید زخمی ہوگئی۔
پولیس کا کہناہے کہ دلہے کی لاش اور زخمی دلہن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔متوفی مدثر نے کچھ عرصہ قبل رمشہ سے پسند کی شادی کی تھی جس کا سالے کو شدید رنج تھا۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔