ایک نیوز نیوز: خاوند نے بیوی کو چھریوں اور کلہاڑیوں کے وار کرکے دن دیہاڑے قتل کردیا جبکہ بھابی کو شدید زخمی کرکے موقع سے فرار ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کمالیہ کے محلہ امرتسریاں میں گھریلو ناچاکی لڑائی جھگڑے کی بناء پر دن دیہاڑے نشئی خاوند نے اپنی بیوی کو چھریوں اور کلہاڑیوں کے وار کرکے بے دردی سے قتل کردیا۔
ذرائع کے مطابق ملزم عطااللہ نشے کا عادی ہے۔ گھر میں معمولی تلخ کلامی ہوئی تھی جس پر عطااللہ نے اپنی بیوی مسرت بی بی کو کلہاڑیوں اور چھریوں کے وار کرکے بے دردی سے قتل کردیا۔
حملہ سے چھڑوانے پر ملزم نے اپنی بھابھی کو بھی شدید زخمی کردیا ہے۔ بھابھی کے شوروغل پر اہل محلہ نے جان بخشی کروائی جبکہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔
پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر ضروری کاروائی کا آغاز کردیا ہے اور ملزم عطا اللہ کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔