ایک نیوز نیوز: تھانہ روات کے علاقے جھتہ ہتھیال میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے 7 افراد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ راستہ نہ دینے پر پیش آیا، معمولی تلخ کلامی پر ہونے والی فائرنگ سے 2 راہگیر بھی زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اختر پٹھان گروپ اور مقامی افراد کے درمیان پیش آیا،فائرنگ سے 7 افراد سمیت 2راہگیر بھی زخمی ہوگئے۔واقع کے بعد پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کردی۔