دنیا بھر میں کہیں بھی 30 منٹ میں  ہدف کو نشانہ بنانے والا روسی میزائل

ivon missile
کیپشن: ivon missile
سورس: google

 ایک نیوز نیوز: روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ روس ’ایون گارڈ‘ نامی آواز سے 27 گنا تیز رفتار میزائل نظام متعارف کروائے گا۔
 رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادی میر پوتن نے 2018 میں دعویٰ کیا تھا کہ یہ ناقابل تسخیر بین البراعظمی میزائل 30 منٹ کے اندر دنیا میں کسی بھی ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

میزائل کی رفتار آواز کی رفتار سے 27 گنا زیادہ ہے۔ روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق سٹرٹیجک میزائل فورسز کے کمانڈر سرگی کاراکائیف نے کہا چار سٹرٹیجک میزائل فورسز کی سالگرہ کے موقعے پر یانسی ملٹری فارمیشن میں ایک اور میزائل رجمنٹ سروس میں متعارف کروائی جائے گی۔

روسی وزارت دفاع نے بتایا کہ اس میزائل سسٹم کی بدولت، جو مبینہ طور پر اورن برگ کے علاقے میں زیر زمین نصب ہے، سٹرٹیجک میزائل فورسز کی جنگی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا۔